کیا آپ کے بھی آدھے سر میں درد رہتا ہے؟ تو جانیں اس کو ختم کرنے کا آسان طریقہ

image

سر میں درد ہونا ایک عام بات ہےلیکن کچھ لوگ ایسے بھی ایسے ہوتے ہیں جنہیں سر کے آدھے حصے میں درد رہتا ہے،لیکن اس بیماری کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

آدھے سر کے درد کو شقیقہ بھی کہا جاتا ہے، اس بیماری کے باعث معمولاتِ زندگی کے کاموں میں دیری اور اکتاہٹ محسوس ہوتی ہے، یہ درد عام طور پر کسی ٹینشن کے نتیجے میں نمودار ہوتا ہے۔ تاہم دماغی مرض اور اعصابی نظام کی بیماریوں کی ماہر ڈاکٹر کیلن جادم نے اس کا طریقہ علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔

ڈاکٹر کیلن جادم کے مطابق یہ درد دماغ کے دائیں، بائیں طرف یا پھر آنکھوں کے گرد ہوتا ہے، ایسی صورت میں سر بھاری لگنے لگتا ہے، اس کی بنیادی علامت میں متلی آنا شامل ہے۔

آدھے سر درد کی وجوہات

ڈاکٹر کیلن جادم کا ماننا ہے کہ کسی بھی وقت کا کھانا ترک کرنے سے اس درد کی بیماری ہوتی ہے، اس کے علاوہ تیز روشنی، بلند آوازیں یا پھر ٹیرامائن والی غذا بھی اس مرض کی وجہ بنتی ہیں۔

ڈاکٹر نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل والی اشیاء سے بھی لوگوں کو پرہیز کرنا چاہیے۔

آدھے سر درد کا علاج کیا ہے؟

دماغی امراض و اعصابی نظام کی بیماریوں کی ماہر ڈاکر کا کہنا ہے کہ درد شقیقہ( آدھے سر کا درد) کے علاج کیلئے کئی ترکیبیں ہیں، لیکن سب سے پہلے ہمیں اس بیماری کی وجوہات کا پتا لگانا ہوگا۔

مثال کے طور پر اگر کسی کو خاص کھانا کھانے سے درد ہوتاہے تو اسے چاہیے کہ فوراً اس غذا کو ترک کردے، جبکہ مخصوص اوقات میں کھانے کی ترتیب سے اس بیماری سے چھٹکارا مل سکتا ہے، اس کے علاوہ اس سے بچاؤ کے لیے درد کو تیز کرنے والی بدبو سے بچنے کی کوشش کریں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts