میرا قد چھوٹا ہے لیکن میں ہمیشہ۔۔۔ تین فٹ کے دولہا کی شادی کی کہانی؟

image

جوڑے آسمانوں میں بنتے ہیں، جس کے لئے جو مناسب ہوتا ہے وہی اس کو ملتا ہے، کچھ ایسا ہی حافظ آباد کے 23 سالہ ادیب کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ ادیب کی عمر تو 23 سال ہے مگر اس کا قد 3 فٹ ہے، جس کی وجہ سے اس کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مگر جب بات دلہن ڈھونڈھنے کی آئی تو ادیب کو اپنے جوڑ کی 3 فٹ کی دلہن بھی مل گئی۔ 23 سالہ ادیب چک گجراں کا رہائشی ہے جس کی شادی 22 سالہ سمیرا بی بیسے ہوئی۔ انہوں نے سفید رنگ کی شیروانی اور کلاہ پہنا جبکہ دلہن سمیرا بی بی نے سلمہ ستارہ سے تیار سرخ رنگ کا لہنگا پہنا۔ ادیب کہتے ہیں کہ:

'' 3 فٹ کا ہوں تو کیا ہوا بیوی کی ہر خواہش پوری کروں گا، اس کو ہمیشہ خوش رکھوں گا، مجھے اپنی سمیرا سے بہت محبت ہے، اس نے میرا ہاتھ تھام کر مجھے دنیا کی سب سے بڑی خوشی دی ہے۔ جن کو یہ لگتا ہے کہ میں قد میں چھوٹا ہوں اور بیوی کی بڑی بڑی خواہشیں پوری نہیں کر سکوں گا تو وہ غلط سوچتے ہیں۔ ''


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts