سائرہ اور شہروز پھر ایک ساتھ ۔۔۔ مداح حیران رہ گئے

image

شوبز انڈسٹری کے سابقہ میاں بیوی اداکار جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ایک فلم میں ساتھ دکھائی دیں گے۔

سابقہ جوڑے نے سال 2018 میں ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کا ارادہ کیا تھا جس کی شُوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ ایک گانے کی شُوٹنگ تاحا باقی ہے۔

سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم کا نام اور ریلیز کی تاریخ سے متعلق بتانے سے معذرت کی اور فلم میں کام کرنے کے فیصلے پر پچتھاوے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کوئی غلط انتخاب نہیں کرتا۔

شہروز کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے تین فلموں کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے جن میں سے ایک فلم ان کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ شوٹ کی گئی تھی تھی۔

شہروز کے مطابق سائرہ کے ساتھ فلم کا ایک آخری گانا رواں ماہ شُوٹ کیا جائے گا۔

انٹرویو میں شہروز کا کہنا تھا کہ اگر کوروناوبا کی صورتحال پیدا نہ ہوتی تو اب تک فلمیں ریلیز کی جاچکی ہوتیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts