محبت وہ ہے جو ہاتھ تھامے ۔۔۔۔ یونیورسٹی سے نکالے جانے والے طلبا نے شادی کرلی

image

لاہور یونیورسٹی کے وہ طالبِ علم جن کو جامعہ میں سرِعام ایک دوسرے کو گلے لگانے اور شادی کے لئے پروپوز کرنے پر نکال دیا گیا تھا، انہوں نے آپس میں شادی کرلی۔

حدیقہ اور شہریار نے وقت اور حالات کے اعتبار سے شاید یہ سب سے بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے جس پر سوشل میڈیا میں ان کے اس قدام کو سراہا جا رہا ہے ۔ اس بات کی تصدیق حدیقہ نے اپنے ٹوئٹر پر کرتے ہوئے الحمد اللہ لکھا ہے۔

شہریار نے بھی ان کے کمنٹ میں الحمداللہ کہا ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ: '' ہم نے محبت کی ہے، گناہ ہیں کیا، محبت وہ نہیں جو راستے میں چلے اور گھر میں بدل جائے، بلکہ محبت وہ ہے جو ہاتھ تھامے تو جنت تک سفر کرے۔

شہریار اپنی مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز میں بھی حدیقہ کے ساتھ نظر آتے ہیں، مگر ان میں لڑکی کا چہرہ واضح نہیں دکھایا جاتا ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts