گھر مبارک! نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کتنے فیصد ادائیگی پر گھر آپ کا ہو سکتا ہے؟

image

وزیراعظم پاکستان نے پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے1500 خوش نصیبوں میں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے گئے جبکہ عمران خان نے اسلام آباد میں اس کا افتتاح کیا۔

پہلے مرحلے میں 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات الاٹ کئے جائیں گے۔ فی الحال اسلام آباد میں محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے پودا لگا کر تقریب کا آغاز کیا۔ اس دوران وزیراعظم نے گھروں کا معائنہ کیا اور اس موقع پرعمران خان کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس کے بعد وزیراعظم مزدورطبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات تقسیم کیے۔

اس حوالے سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ نیا ہاؤسنگ منصوبے میں ایک گھر کی قیمت 23 لاکھ 24ہزار روپے اور صرف 10 فیصد ادائیگی پر آپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ نیا ہاؤسنگ پروگرام میں 10فیصد اداکرنے پرآپ کو گھر کی چابی دی جائے گی اور 90 فیصد رقم لوگوں کو 5 سے 20سال میں ادا کرنا ہوں گے جبکہ 950 فلیٹس آج مکمل تیار ہیں باقی بھی اسی ماہ مکمل ہوجائیں گے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts