ملک کے مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

image

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے سلیکٹد اضلاع میں تمام تر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن شہروں میں تعلیمی اداروں کو کورونا کے پیش نظر بند کیا گیا تھا وہ 11 اپریل تک بند رہیں گے ۔

شفقت محمود نے کہا کہ ان اضلاع میں اگر کسی ضلعے کا اضافہ کرنا ہے تو یہ صوبائی حکومت کی مرضی ہو گی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے اجلاس میں بورڈز کے امتحانات کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات صوبائی حکومتوں اور بورڈز کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تاہم اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شریک ہیں، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر کے وزراء، اعلی حکام شریک ہوئے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts