کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ آف سندھ کے دیئے گئے امتحانی شیڈول کے مطابق جماعت نہم و دہم کے عملی امتحانات جون 2021ء میں لئے جائیں گے۔ لہٰذا بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کوکہا جاتا ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک عملی امتحانات 2021 ء کے پریکٹیکل پروفارمابورڈ میں جمع نہیں کروائے ہیں وہ جلد از جلد بورڈ کے متعلقہ سیکشن کمرہ نمبر47 دوسری منزل بلاک Bمیں لازمی جمع کرا دیں۔