کسی کی بیوی کا اپنا بزنس تو کوئی ہیں اینکر۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان 5 سیاستدان کی بیویاں کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟

image

پاکستانی سیاستدانوں کی مقبولیت اتنی ہے کہ ان سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے۔ یہ لوگ اپنی سیاست میں اتنا مصروف ہوتے ہیں کہ نجی زندگی کہیں پیچھے رہ جاتی ہے تاہم ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ خاص دکھائی نہیں دیتا یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ ان کے اہلخانہ کو کم ہی جانتے ہیں۔

آج ہم آپ کو کچھ سیاستدانوں کی بیویوں کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

1) عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کئی پروگرامز میں نظر آتی ہیں۔ یہ مختلف سماجی پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور لوگوں کو اوئیرنس دیتی ہیں۔

2) فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی

یہ جوڑی کافی زیادہ شہرت رکھتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ مدیحہ نقوی جانی مانی اینکر ہیں جو کہ کئی پروگرامز کی میزبانی کر چکی ہیں جبکہ مدیحہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ناصرف انہیں بلکہ ان کے شوہر کو بھی کافی پیار اور محبت دیتے ہیں۔

3) فواد چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کا اپنا کپڑوں کا برانڈ ہے جو انہوں نے کچھ ماہ قبل لانچ کروایا۔ فواد چوہدری اپنی اہلیہ کے ساتھ کئی سیاسی و سماجی تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں۔

4) فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کا تعلق بھی پاکستان تحریکِ انصاف سے ہے۔ ان کی شادی سعدیہ افضال سے کچھ عرصہ قبل ہی سامنے آئی جبکہ سعدیہ کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے ہے۔ یہ نیوز اینکر ہیں۔

5) اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک اور رہنما اسد عمر کی اہلیہ کو کوئی نہیں جانتا جبکہ بہت کم لوگ ہیں جنہوں نے انہیں دیکھا ہے۔ ان کی بیوی ہاؤس وائف ہیں۔

٭ اِس متعلق اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts