یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے کی ایک اور ویڈیو وائرل

image

لاہور یونیورسٹی کے طالبِ علم حدیقہ اور شہریار جن کو جامعہ میں سرِعام ایک دوسرے کو گلے لگانے اور شادی کے لئے پروپوز کرنے پر نکال دیا گیا تھا جس کے بعد یہ خبر آئی تھی کہ انہوں نے آپس میں شادی کرلی اور اب وہ ایک ساتھ رہتے ہیں، مگر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اب تک ایسی کوئی اپ ڈیٹ موجود نہیں ہے، جبکہ ٹوئٹر اور ایک مقامی اخبار میں خبر بھی لگائی گئی تھی کہ ان دونوں نے شادی کرلی جس کے بعد جامعہ نے ان کو یونیورسٹی میں دوبارہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

آج صبح شہریار اور حدیقہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں کے کپڑے تو وہی ہیں جیسے کہ انہوں نے اس دن پہنے تھے جب کہ حدیقہ نے سرِِعام شہریار سے محبت کا اظہار کیا تھا، بہرحال اس ویڈیو کے اب لوڈ ہوتے ہی لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے لائک کمنٹ اور شیئر کرنا شروع کردیا ہے، کتنے ہی لوگوں نے شہریار سے انسٹاگرام میں سوال کیا کہ کیا آپ نے شادی کرلی جس پر شہریار کی جانب سے اب تک خاموشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جبکہ حدیقہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں مُحسن مُتین نامی صارف نے ان کو شادی کی نیک تمناؤں کی دعائیں دی ہوئی ہیں۔

ان کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حدیقہ اور شہریار لاہور یونیورسٹی میں ایک ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔ جس میں حدیقہ ماسک پہنی ہوئی ہیں اور دونوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں حدیقہ نے لکھا ہے کہ :

'' یونیورسٹی آف لاہور اب بنی یونیورسٹی آف لوو''۔ کمنٹس میں ان کے دوستوں کی جانب سے دونوں کو دعائیں اور جامعہ کی انتظامیہ کو بھی صحیح فیصلہ لینے پر سراہا ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts