ملائیشین کمپنی پاکستان میں سستی ترین سیڈان کار کب لانچ کرنے جا رہی ہے؟ کار صارفین کے لیے بڑی خبر

image

ملائیشیا کی بڑی کار ساز کمپنی پروٹون الحاج کے 4 اپریل یعنی آج پاکستان میں سستی ترین 1300 سی سی سیڈان کار ساگا متعارف کرانے جا رہی ہے۔ الحاج کمپنی پاکستان میں ایف اے ڈبلیو کی آٹو موبائلز تیار کرتی ہے۔

پروٹون کمپنی پاکستان میں اپنی سیڈان کار ساگا کے تین مختلف ماڈلز متعارف کرارہی ہے، جن میں اسٹنڈرڈ مینوئل، اسٹنڈرڈ آٹومیٹک اور پریمیم آٹومیٹک شامل ہیں۔ یہ ہونڈا سٹی، ٹویوٹا یارس اور چنگان ایلسون کی طرز پر بی کیٹیگری کی سیڈان ہوں گی۔

کمپنی ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کا مینوئل ورژن 20 لاکھ سے کم قیمت پر متعارف کرایا جائے گا، جو اسے پاکستان کی سستی ترین سیڈان کار بنا دے گی۔ اس کے ٹاپ ویرینٹ کے نرخ 24 لاکھ روپے تک جاسکتی ہے۔

آٹو سیکٹر کے ماہر اور بلاگنگ ویب سائٹ کار اسپرٹ ڈاٹ پی کے چلانے والے عثمان انصاری نے سماء منی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ذرائع کے مطابق کمپنی اپنی کار کی قیمت سوزوکی کلٹس کے نرخ کے مقابلے میں لے کر آرہی ہے، کلٹس کے مختلف ویرینٹس کی قیمتیں 17 لاکھ سے 21 لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس کار کی قیمت 20 لاکھ روپے سے نیچے ہے تو یہ کافی بہتر ہوسکتی ہے لیکن اگر اس کے نچلے درجے کے ویرینٹ کی قیمت کلٹس کے ٹاپ ویرینٹ کی طرح 21 لاکھ روپے سے شروع ہوگی تو اسے شکست دینے کیلئے کافی محنت کرنا ہوگی۔

اس وقت پاکستان میں چنگان ایلسون اپنی سستی ترین سیڈان کار مینوئل ویرینٹ 22 لاکھ روپے میں فروخت کررہی ہے۔ البتہ کمپنی نے نئی گاڑی پاکستانی سڑکوں پر آنے سے قبل اپنے دو اوپر کے ماڈلز کی قیمت میں 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا اضافہ کرچکی ہے۔

چنگان کی جانب سے نرخوں میں اضافے کے بعد اب ایلسون کے آٹو میٹک ویرینٹ کی 24 لاکھ 50 ہزار روپے اور پریمیم آٹو میٹک لومیئر 25 لاکھ 50 ہزار روپے میں بک کی جا رہی ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts