کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشن گوئی کر دی

image

محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی و حبس کا زور ٹوٹنے کی نوعید سناتے ہوئے کہاہے کہ آج موسم گرم اور مرطوب رہے گااور شہر کا موجودہ درجہ حرارت اس وقت اٹھائیس ڈگری ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری رہنے کاامکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت چوبیس عشاریہ پانچ ڈگری رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں مغربی سمت سے ہوا کی رفتار سترہ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے البتہ دن میں بیس سے پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔اور ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد رہے گا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts