طیارے میں خرابی، اسد عمر بھی سوار تھے۔۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیا ہوا؟

image

کراچی ائیرپورٹ پر اسلام آباد جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی جس میں وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار تھے۔

سیرین ائیرلائن کے کراچی سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پر پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق فلائٹ 502 میں روانگی کے 40 منٹ کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، ائیربس 330 میں وفاقی وزیر اسد عمر سمیت 120 سے زائد مسافر سوار تھے۔

تاہم سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ دوبارہ کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts