افسوسناک خبر! کراچی کے مشہور علاقے میں دکان میں دھماکہ

image

کراچی سے افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں دھماکا الجدید موڑ کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ہوا جس کی شدت کی وجہ سے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے عمارت اور ساتھ کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جو یہ تعین کرے گا کہ آیا دھماکا بیٹریوں کی وجہ سے ہوا یا سلنڈر کا پھٹنا اس کی وجہ بنا تاہم ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ لگتا ہے جس میں دہشت گردی کے شواہد سامنے نہیں آ رہے۔

تاہم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ایک خاتون کی لاش بھی جناح لائی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں بہن بھائی ہیں جن کی شناخت فاطمہ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر 4 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts