بجلی کا زیادہ بِل ہر گھر کی پریشانی۔۔۔ جانیں بِل بچانے کے لیے کون سی 4 عام عادات اپنائیں کہ آپ کے پیسوں کی بچت ہوجائے؟

image

جوں جوں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ویسے گھروں میں بِلوں کو لے کر ٹینشن بڑھتی جا رہی ہے پھر چاہے وہ بجلی کا ہو یا گیس اور پانی کا۔ روزمرہ کے معمولات میں ہم کچھ اس قسم کے کام کر رہے ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں علم نہیں ہوتا کہ یہ درست ہیں بھی یا نہیں۔

آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسے کون سے کام کیے جائیں جس سے بِل کم آئے اور پیسوں کی بچت ہو سکے۔

1) کھانا پکاتے وقت پتیلی کا ڈھکن ڈھک دیں

بہت سی خواتین کو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ کھانا پکانے کے دوران پتیلی کا ڈھکن اس وقت تک نہیں ڈھکتیں جب تک سالن پک کر تیار نہ ہو جائے لیکن ایسا کرنے سے گیس زیادہ خرچ ہوتی ہے اور گیس کے بل میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کیونکہ کھلے ڈھکن سے کھانا دیر سے پکتا ہے جب تک اگر ڈھکن ڈھکا ہو تو کھانا جلد پک کر تیار ہو جاتا ہے۔

2) مائیکرو ویو اوون کی جگہ الیکٹرک کیٹل کا استعمال

مائیکرو ویو اوون بجلی زیادہ خرچ کرتا ہے اور اس میں پانی دیر سے گرم ہوتا ہے، اس کی جگہ آپ الیکٹریکل کیٹل کا استعمال کریں، الیکٹریکل کیٹل تھوڑے وقت میں زیادہ کام کر سکتی ہے۔

3) بیک کرتے وقت اوون بند رکھیں

بہت سی خواتین گیس والے اوون بند کیے بغیر ہی چیزیں بیک کر لیتی ہیں ایسے میں یہ گیس زیادہ خرچ کرواتا ہے۔ لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں اور اوون بند کرنا نہ بھولیں۔

4) شاور کا پانی

جب بھی آپ نہانے جائیں تو شاور سے اتنا ہی پانی کھولیں جتنا ضرورت ہو، زیادہ کھولنے پر پانی زیادہ ضائع ہو گا جس سے بل میں اضافہ ہوتا ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts