کراچی کے علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے انڈے پھینکے جس میں سے چوزے نکل آئے اور پھر۔۔۔ انوکھے واقعے نے سب کو حیران کر دیا

image

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر علاقے کی ایک سڑک کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں چوزے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں کچھ نامعلوم افراد سینکڑوں خراب انڈے پھینک گئے تھے جس میں سے گرمی کے باعث چوزے نکل آئے۔

واقعہ سرجانی نادرن بائی پاس کے قریب پیش آیا، اس حوالے سے پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے پولٹری فارم والے خراب انڈے یہاں پھینک کر گئے ہوں جس میں سے گرمی کی تپش کے باعث چوزے نکل آئے ہیں۔

تاہم علاقہ مکینوں کی جانب سے کسی قسم کی شکایات موصول نہیں ہو رہیں بلکہ لوگ انہیں اپنے گھروں میں لے کر جا رہے ہیں۔

٭ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts