اب پریشانی کی کوئی بات نہیں! وہ لوگ جن کا موبائل چوری ہو گیا ہے یا چِھن گیا ہے ان کے لیے اچھی خبر

image

پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی) کی جانب سے گمشدہ، چھینے گئے اور چوری ہوئے موبائل فونز بلاک کرنے کے لیے نیا خود کار 'گمشدہ اور چوری شدہ ڈیوائس سسٹم' (ایل ایس ڈی ایس) کا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیا نظام ایسے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو اپنا موبائل فون چوری ہونے، چھینے جانے یا گم ہونے کی صورت میں اسے بلاک کرانا چاہتے ہیں۔

صارفین اپنے موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کے لیے ایسے موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبرز بلاک کرانے کے لیے بھی پی ٹی اے کو درخواست دے سکتے ہیں۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چوری شدہ موبائل فون کو شکایت کے اندراج کے بعد ضروری تصدیق کیے جانے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔

تاہم صارفین مزید معلومات کے لیے پی ٹی اے کنزیومر سپورٹ سینٹر (CSC) ٹول فری نمبر 55055-0800 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

٭ اپنے دوستوں، رشتہ داروں کو اس پوسٹ میں ٹیگ کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔ اس حوالے سے اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.