سابق رکن قومی اسمبلی ایم این اے عبدالحق عرف میاں مٹھو نے 85 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔
ایم این اے کے خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالحق عرف میاں مٹھو نے جام عبدالستار ڈہر کی صاحبزادی سے شادی کی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالحق میاں مٹھو کی دوسری اہلیہ کی عمر 45 سال سے زائد ہے اور وہ ایک بیوہ ہیں۔