پروٹون ساگا بمقابلہ سوزو کی کلٹس VXL، کونسی گاڑی بہترین فیچرز اور قیمت رکھتی ہے؟ جانیں اس خبر میں

image

پروٹون پاکستان نے بالآخر اس سیڈان کو لانچ کر دیا ہے جس کا بے حد شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے، یعنی پروٹون ساگا، جسے ایک ڈجیٹل لانچ ایونٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ ساگا پاکستان میں پروٹون X70 کے بعد لانچ کی گئی پروٹون کی دوسری گاڑی ہے۔ الحاج پروٹون نے ساگا سیڈان تین ویرینٹس میں پیش کی ہے، اسٹینڈرڈ MT (مینوئل ٹرانسمیشن، اسٹینڈرڈ AT (آٹو ٹرانسمیشن) اور Ace AT (آٹو ٹرانسمیشن)۔

آج ہم پروٹون ساگا کا موازنہ سوزوکی کلٹس VXL MT سے کرنے جارہے ہیں جس میں دونوں گاڑیوں کے فیچرز ، انجن، اندرونی فیچرز، سیفٹی فیچزرز اور قیمت کا موازنہ کار صارفین کے لیے پیش کریں گے۔

کلٹس کار بھی کئی سالوں سے مقامی مارکیٹ میں فروخت کے لحاظ سے مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، اور پروٹون ساگا کی انٹری کے ساتھ یہ بھی دیکھنا دلچسپی کا باعث ہوگا کہ آیا اس سے 'سوزوکی کلٹس' کی فروخت میں رکاوٹ ہوگی یا نہیں۔

یہ ذکر کرنا مناسب ہے کہ موازنہ بڑی حد تک ان دونوں گاڑیوں کی قیمت اور شاندار فیچرز پر مبنی ہے، تو آیئے جانتے ہیں کہ کون سی گاڑی مقابلہ جیتتی ہے۔

1- انجن اور ٹرانسمیشن

پروٹون ساگا میں 1299 cc اِن لائن 4-سلنڈر (ڈی او ایچ سی وی وی ٹی) اِنجن نصب کیا گیا ہے ، جو 95hp اور 120Nm ٹارک کی پیداوارکرتا ہے۔ جبکہ سوزوکی کلٹس میں 998 سی سی اِن لائن 3-سلنڈر کے 10 بی انجن کے ساتھ موجود ہے جس میں 67hp اور 90Nm ٹارک یعنی گردش پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس موازنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پروٹون ساگا کا انجن اور ٹرانسمیشن زیادہ مضبوط ہے۔

مزید یہ کہ دونوں گاڑیوں میں 5 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن موجود ہے جس سے وہ اس کیٹیگری میں یکساں ہیں۔

2- پروٹون اور کلٹس کے بیرونی فیچرز کا موازنہ

دونوں سیڈان اور ہیچ بیک کار میں ہیلوجن فرنٹ لائٹس نصب ہیں جن میں کوئی ڈی آر ایل نہیں ہے۔ تاہم ، پروٹون ساگا میں فوگ لیمپ لائٹس موجود نہیں ہیں، جبکہ سوزوکی کلٹس میں فوگ لیمپ لائٹس لگی ہیں۔ دونوں کے ٹائروں کے سائز کی بات کریں تو پروٹون کار میں پاس 14 انچ اسٹیل کے پہیے نصب ہیں، جبکہ کلٹس میں 14 انچ ایلوائے رمز لگے ہوئے ہیں۔

3- پروٹون ساگا اور کلٹس کے اندرونی فیچرز کا موازنہ

پروٹون ساگا میں ہائیڈرولک پاور اسٹیئرنگ ہے ، جبکہ سوزوکی کلٹس میں الیکٹرانک پاور اسٹیئرنگ لگایا گیا ہے۔ تاہم، دونوں گاڑیوں کے شیشے بہت مضبوط تر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ساگا میں معیاری آڈیو سسٹم نصب ہے جبکہ سوزوکی کلٹس VXL میں ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم لگا ہوا ہے، اور اس کیٹیگری کلٹس کو برتری حاصل ہے۔

4- پروٹون ساگا اور کلٹس کے سیفٹی فیچرز کا موازنہ

پروٹون ساگا اور سوزوکی کلٹس VXL دونوں گاڑیوں میں 2 ائیر بیگز لگائے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ دونوں کاروں میں ABS (اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم) موجود ہے، لیکن صرف ساگا کے پاس ای بی ڈی اور بریک اسسٹ موجود ہے ، جس کی وجہ سے کلٹس کے مقابلے میں پروٹون ساگا زیادہ محفوظ تر گاڑی ہے۔ دریں اثنا، دونوں گاڑیوں میں الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول ،ٹریکشن کنٹرول (Ace AT) ، ہل اسٹارٹ اسسٹ (Hill Start Assist)، فرنٹ پارکنگ سینسرز (Ace AT)اور ریورس کیمرا (Ace AT) موجود نہیں۔

5- دونوں گاڑیوں کی قیمت کا موازنہ

پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی موجودہ قیمت 19 لاکھ 70 ہزار روپے ہے، جبکہ پروٹون کمپنی کی جانب سے 'ساگا' کو 19 لاکھ 75 ہزار روپے کی قیمت کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.