کراچی سمیت سندھ بھر میں‌کاروبار کس دن بند رہیں‌ گے؟ سندھ حکومت کا نو ٹیفیکیشن جاری

image

کورونا وائرس کے وار سے تو کوئی بھی بچ نہ سکا پر دنیا کے کسی حصے میں بھی موجود شخص کو اس سے جانی نقصان تو ہوا ہی ہے پرما لی نقصان بہت زیادہوا ہے۔اور اب اگر ہم بات کریں اپنے پاکستان کی تو ہمارا شمار پہلے ہی ترقی پذیر ممالک میں شمار ہوتاہے اور اب پاکستان کسی بھی قسم کے لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔لیکن اس بیماری کو شکست دینے کیلئے بلکل عوام کو ایک مرتبہ پھر سے لاک ڈاؤن کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور ضروری سروسز کے دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی۔

جبکہ جمعے اور اتوار کو گوشت کی دکانیں، بیکری،پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں صبح چھ سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی ا ور میڈیکل اسٹور 24 گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام افسران وضاحتی مراسلے پر ہر صورت عمل درآمد کراوائیں۔ اس کے علاوہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو گڈز ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جبکہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور کاروباری و تجارتی مراکز کو ہفتے میں دو روز بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ عام دنوں میں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقاتِ کار رات 8 بجے تک مقرر کیے ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts