میشا شفیع کیس میں اہم موڑ۔۔سیشن کورٹ لاہور نے بڑا اعلان کر دیا

image

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی اور انہیں عدالت حاضری سے مستشنا قرار دیتے ہوئے ضلع کچہری میں سکیورٹی بونڈز جمع کروانے سے بھی روک دیا۔ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔میشا شفیع نے ضلع کچہری میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔درخواست میں میشاشفیع نے موقف اختیار کیا کہ اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہوں۔

اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔کورونا کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے۔ ابھی پاکستان آنا ممکن نہیں۔میشاشفیع نے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔سیشن کورٹ ویڈیو لنککے زریعے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دے۔عدالت ضلع کچہری کی جانب سے ایک لاکھ کے سیکیورٹی بانڈز جمع کرانے کا حکم کو کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ عدالت نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے اور الزام تراشی پر میشا شفیع کو دس اپریل کو طلب کیا تھاجس کے خلاف میشا شفیع نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts