اِن 3 دلہنوں کو ملنے والے دلچسپ اور انوکھے تحفے جنہیں دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

image

شادی کے موقع پر دلہنوں کو جہاں اپنے شوہر سے منہ دکھائی کا تحفہ ملتا ہے وہیں خاندان کے لوگ بھی تحفے دیتے ہیں، پھر تقریب میں آئے مہمان بھی انوکھے اور منفرد تحفے دیتے ہیں۔ تاہم شوہر کی جانب سے منہ دکھائی کا تحفہ ساری زندگی کے لیے یادگار ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو کچھ دلہنوں کو ملنے والے انوکھے تحفوں کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

منہ دکھلائی میں دلہن کی تصاویر کو کینوس پر پینٹ کیا

سوشل میڈيا پر اس شادی شدہ جوڑے کی کچھ ویڈيوز اور تصاویر کافی وائرل ہوئیں جس میں دولہے نے اپنی دلہن کو شادی کے موقع پر اس کی زںدگی کے اہم ترین ادوار کی تصاویر قد آدم پینٹنگ کی صورت میں دے کر حیران کر دیا ان تصاویر میں ان کی منگنی کی تصاویر اور شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ اس تحفہ نے دلہن سمیت کئی صارفین کو متاثر کیا۔

دلہن کو بِلی کا بچہ تحفے میں ملا

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آج کل کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی نے دلہن کو بڑا سے ڈبا دیا ہے اور اس میں غبارے میں، غباروں کے نیچے ایک ڈبا تھا جس میں چھوٹا سا بلی کا بچہ تھا۔ دلہن کی خوشی یقینی دیدنی تھی۔

چاند پر پلاٹ لے کر دینے کا تحفہ

دولہا احمد نے اپنی دلہن کو شادی کے موقع پر 45 ڈالر میں چاند پر پلاٹ بک کروا کر تحفے میں دیا۔ چاند پر موجود اس ٹکڑے کو چاند پر آبادی ہونے کی صورت میں آباد کیا جا سکتا ہے اور اس کے کاغذات احمد نے اپنی بیگم کے نام کروا کر اپنی محبت کا ثبوت دیا-

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.