پاکستان میں آج چاند دیکھا جائے گا، 14 کو پہلا روزہ ہونے کا امکان

image

سعودی عرب میں آج پہلا روزہ رکھا گیا جبکہ پاکستان میں کل بروز بدھ 14 اپریل کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید منائیں گے۔

عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت تمام علما نے بھائی چارے کی فضا قائم کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند کل صبح 7 بجکر 32 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے۔ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، آج شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts