گرمی میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت پنکھا چلتا ہے ۔۔۔ بجلی کا بل بھاری آنے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اس کو کم کرنے کا آسان طریقہ جانیں اور بڑی بچت کریں!

image

گرمی کا موسم کیا شروع ہوتا ہے بجلی کے بل میں اضافے سے جیب خالی ہو جاتی ہے جبکہ بجلی خؤد میسر ہو یا نہ ہو اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، چاہے دن ہو یا رات، سحر ہو یا افطار جناب لائٹ تو جانی ہی ہوتی ہے، ایسے میں ہماری ویب میں جانیئے وہ کون سے طریقے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے بجلی کے بل میں کمی لا سکتے ہیں:

طریقے:

اضافی لائٹس:

گھر کی اضافی لائٹس کو بند کردیں، جس کمرے سے باہر جائیں اس کی لائٹ اور پنکھے بند کردیں، واش رومکی لائٹ کوشش کریں کہ دن کے وقت نہ جلائیں۔

چارجر:

موبائل فون یا ایل ای ڈی لائٹس ہوں یا پھر کوئی دیگر برقی اپلائنس ان کے چارجر کو استعمال کے فوری بعد ہٹا کر رکھ لیں اور سوئچ بند کردیں تاکہ بجلی ضائع نہ ہو۔

واشنگ مشین کے ڈرائیر

واشنگ مشین کے ڈرائیر کو ضروت کے وقت استعمال کریں ، ہر وقت کے استعمال سے 60 اضافی یونٹس جل سکتے ہیں۔

اے سی:

تیز دھوپ اور گرمی میں جس گھر میں اے سی کی نعمت موجود ہے وہ سب سے زیادہ پُرسکون گھرانہ ہے مگر اس نعت میں خلل بجلی کے بل کی وجہ سے ہوتا ہے کہ جب اے سی چلے اور بجلی کا بل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ اے سی بھی چلے مگر بل نہ بڑھے تو گھبرائیں نہیں بس جانیئے اے سی کو کس رفتار پر چلائیں کہ بجلی کا بل بھی زیادہ نہ آئے اور آپ کا خرچہ بھی بچ جائے، ساتھ ہی چند یاسے مفید طریقے بھی جانیئے ہماری ویب میں جو آپ کے لئے کارآمد ہیں۔

اے سی کی رفتار:

٭ اے سی کی رفتار کو 25 ڈگری سینٹی گریڈ رکھیں چونکہ اس رفتار میں اے سی کو زیادہ وولٹیج نہیں چاہیئے ہوتے ہیں اور وہ اطمینان سے ہلکی اسپیڈ میں رہ کر کمرے کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔

٭ اس رفتار کو بچت رفتار بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بجلی کے اضافی یونٹس کو استعمال نہیں ہونے دیتی، یوں اے سی کی ٹھنڈک بھی مل جاتی ہے اور بجلی کے بل زیادہ ہونے کی شکایت بھی نہیں رہتی ہے۔

اے سی کم بل میں چلانے کا آسان طریقہ جانیں اور بچائیں ماہانہ کئی یونٹس تاکہ بجلی کا بل آئے آدھا:

• جب آپ اے سی چلائیں تو گھر کی تمام اضافی لائٹ اور پنکھے وغیرہ سب بند کردیں۔

• اے سی چلا کر کوشش کریں کہ کپڑوں پر استری وغیرہ نہ کریں کیونکہ استری پہلے ہی یونٹ زیادہ کھینچتی ہے اور اے سی کے ساتھ چلنے سے اضآفی منٹ بھر جاتے ہیں لہٰذا اے سی کے ساتھ استری کا استعمال ترک کردیں۔

• کوشش کریں کہ جب اے سی چلائیں تو گھر کے دیگر تمام الیکٹرونکس کے آئٹم بند رہیں تاکہ بجلی کے میٹر پر زیادہ زور نہ پڑے۔

• اے سی کو پندرہ سے بیس منٹ چلائیں اور کمرے کو بند کردیں تاکہ جلد ہی کمرہ ٹھنڈا ہوجائے اور بیس منٹ بعد اے سی کو بند کردیں، یوں آپ کو ٹھنڈک بھی مل جائے گی اور بجلی کے یونٹ بھی کم استعمال ہوں گے۔

• صبح اٹھ کر آپ اے سی کو بند کردیں اور پنکھے چلالیں تاکہ یہاں بھی آپ بجلی کو بچا سکیں۔

• گھر میں انرجی سیورز کی جگہ ایل ای ڈ لائٹس کا استعمال کریں کیونکہ یہ کم بجلی صرف کرتی ہیں۔ • فریج گھر کی واحد الیکٹرونک آئٹم ہے جو مستقل چلتی ہے، لہٰذا فریج میں یا فریزر میں بہت گرم چیزیں نہ رکھیں کیونکہ اس سے بجلی کے یونٹس پر زیادہ پڑتا ہے اور وہ تیزی سے بھاگتے ہیں۔

• سپلٹ اے سی کی جگہ انورٹر گھروں میں استعمال کریں کیونکہ یہ چار ماہ چلنے کے بعد بجلی کم صرف کرتا ہے۔

گھر میں ہلکے رنگ کے پردوں اور ہلکی بیڈ شیٹس کا استعمال کریں اور گہرے رنگوں سے اجتناب کریں۔ تاکہ گرمی زیادہ نہ لگے۔

کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں نیم بند رکھیں تاکہ روشنی بھی آئے اور کچھ ہوا بھی لگے۔

گھروں میں ہلکے رنگ یا نیلا رنگ کروائیں دیواروں پر کیونکہ تحقیق کے مطابق نیلا رنگ ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اور گرمی میں ریلیف پہنچاتا ہے.

وقتی طور پر آپ لان یا کاٹن کے پردوں کا استعمال کرسکتے ہیں کہ پردوں کو گیلا کرکے یا پانی کا سپرے کرکے لگائیں تاکہ کچھ ٹھنڈ مل سکے۔

مائیکرو ویو اوون

آج کل مائیکرو ویو تقریباً ہر گھر کی ضرورت ہے اسی لیے سب کے گھر موجود ہوتا ہے ، یہ مشین ناصرف وقت کی بچت کے لیے بہترین ہے بلکہ آپ کی محنت بھی کم لگتی ہے اور کھانا بھی اچھی طرح گرم ہوجاتا ہے۔

اب چونکہ موسم گرما کا آغاز ہو چکا ہے، ایسے میں گھروں میں بجلی کا بل بہت زیادہ آتا ہے اور پھر یہ بات بھی سب کے علم میں ہے کہ مائیکرو ویو اوون زیادہ بجلی کھینچتا ہے جس کے سبب بل زیادہ آتا ہے جو جیب پر کافی بھاری بھی پڑ جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک آسان ٹپ جسے استعمال کرتے ہوۓ آپ کے گھر کے بجلی کا بل کم آئے گا۔ سب سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ جب بھی اوون کا استعمال نہ ہو رہا ہو تب پلگ سوئچ میں سے نکال دیں کیوں کہ اس سے بھی بجلی خرچ ہو رہی ہوتی ہے لیکن بہت سے لوگوں کو اس بارے میں علم نہیں ہے جبکہ اسی لا علمی کے باعث لوگ بھاری بل کی صورت میں اٹھاتے ہیں۔

اب بات کرتے ہیں اوون کی اسپیڈ یعنی رفتار کی۔ کوشش کریں کہ اوون ہلکی رفتار پر چلایا جاۓ کیوں کہ تیز رفتار اوون زیادہ بجلی خرچ کرتا ہے۔ بہت سی خواتین جلدی کے چکّر میں تیز رفتار میں چلا دیتی ہیں جو زیادہ بل کی وجہ بنتا ہے۔ لہٰذا یہ ٹپ ایک بار ضرور اپنائیں اور بل میں فرق دیکھیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.