اب ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کروایا جائے گا پھر ۔۔ فردوس عاشق اعوان نے عوام کو خبردار کر دیا؟

image

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر کے پروگرام سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اب افسر شاہی کا بھی احتساب ہوگا، عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کو فارغ کر دیا جائے گا۔

عالمی وبا کورونا کے باعث بگڑتی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اب حکومت ڈنڈے کی طاقت سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے گی۔

جہانگیر ترین کے حوالے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کی جدوجہد کا حصہ رہے ہیں لیکن جس پر انگلی اٹھی ہے وہ جواب دے، تحقیقاتی ادارے اگر انہیں کلین چٹ دیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts