بلوچستان کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے لیے وفاق نے رقم جاری کردی

image

وفاق نے بلوچستان کی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کے لیے عرش، دیت اور دمن ادائیگی کی مد میں 80 لاکھ روپے جاری کردیئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، انصاف و قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے بلوچستان کے قیدیوں کے لیے ایک اہم اور انسان دوست اقدام اٹھایا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کے توسط سے جاری مذکورہ رقم ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے چیک کی صورت میں وصول کی۔ رقم سے ان قیدیوں کو رہائی دلوائی جائے گی جو مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے سزائیں پوری کرنے کے باوجود جیلوں میں مقید ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اقدام نہ صرف عدالتی نظام انصاف میں بہتری لائے گا بلکہ قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان رقم کو شفاف طریقے سے مستحق قیدیوں میں تقسیم کرے گی تاکہ وہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جیلوں سے رہائی پا سکیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts