کسی ہینڈ فری کے اس حصے میں دو پٹیاں اور کسی میں اس طرح کی تین پٹیاں کیوں ہوتی ہیں؟ وجہ یقیناًآپ کو بھی معلوم نہیں ہو گی

image

ہم روزمرہ کی زندگی میں ہینڈ فری کا استعمال کرتے ہیں اور آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ ائیر فون کی جیکس میں کبھی 2 پٹیاں موجود ہوتی ہیں تو کبھی 3 پٹیاں جبکہ پرانی طرز کی ہینڈ فری میں صرف ایک پٹی موجود ہوتی تھی جو اب بہت ہی کم دیکھنے میں آتی ہے۔

لیکن ان ائیر فون میں موجود ان پٹیوں کا مقصد کیا ہوتا ہے کیا کبھی آپ نے جانا ہے؟

اگر نہیں تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔

1- ایک رنگ جیک والی ہینڈ فری

ایک رنگ جیک والی ہینڈ فری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس میں 2 پوزیشنز ہیں لہذا پلگ مونو کہلاتی ہے اور ہیڈ فون میں ایک ہی آواز ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

2 رنگ والی ہینڈ فری

دو دھاریوں والی ہینڈ فری کو کو قدرے ترقی یافتہ اور باقاعدہ سٹیریو ہیڈ فون کے نام سے پکارا جاتا ہے ، اس ہینڈ فری میں دو حلقے ہوتے ہیں جس سے تین حصے بن جاتے ہیں جن میں سے دو بائیں اور دائیں اسپیکر کو کنیکٹ کرتے ہیں۔

3- تین رنگ والی ہینڈ فری

تین پٹی والی ہینڈ فرہی ایک دم تازہ ترین ہیں ،ان جدید ہینڈ فری میں موجود تیسری پٹی ’مائکروفون‘ کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.