سحری کرنا کیوں ضروری ہے؟ جانیں سنت نبوی کے وہ فائدے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے

image

رمضان شریف کے مقدس مہینے میں تمام عالم اسلام کے مسلمان اپنے گھروں میں سحری و افطاری کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ کیونکہ یہی رمضان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

آج 'ہماری ویب' کی جانب سے اس موضوع پر خاص روشنی ڈالی جائے گی کہ سحری کرنا کیوں ضروری ہے۔

چونکہ بہت سے افراد بنا سحری کیے ہی روزہ رکھ لیتے ہیں اور کچھ تو صرف پانی پی کر سحری کا اختتام کرتے ہیں یعنی افطاری کی طرح سحری کا خاص اہتمام نہیں کرتے جو کہ غلط عمل ہے۔

سحری کے وقت کھانا کھانا نہ صرف طبی اعتبار سے ضروری ہے بلکہ یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے عین مطابق ہے۔ بخاری شریف کی ایک روایت ہے کہ آپ نے فرمایا "سحری لازمی کیا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔"

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سحری کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔ سحری کے وقت کھانا کھانے سے سنت رسول پرعمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہم اجروثواب بھی کما رہے ہوتے ہیں اور اپنی جسمانی صحت کا بھی خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔

سحری کھانا کیوں ضروری ہے؟ ماہرین اس سے متعلق چند ضروری نکات کی شکل میں اس کا جواب دیتے ہیں۔

** سحری کے وقت کھانا کھانے سے دن کو غنودگی، سردرد اور کئی دوسری چھوٹی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

** سحری کھانے سے انسان میں پورا دن بھوک اور پیاس کی شدت کا احساس کم ہوجاتا ہے۔

** سستی، کاہلی، نیند سے نجات کے ساتھ ساتھ جسم کے مفید بیکٹریاز متحرک رہتے ہیں۔

** سحری کھانے سے نظام انہضام معمول کے مطابق کام کرتا ہے اور خون میں شوگر کی مقدار معمول پر رہتی ہے۔

** اس کا روحانی فائدہ یہ کہ بندہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں دن گزارتا ہے۔

روایات میں آتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم افطاری میں جلدی فرماتے اور سحری کو آخری وقت تک لے جاتے تھے۔ ایک صحابی حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ صحابہ کرام بھی افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کرتے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.