گاڑی کے حادثے میں 3 بچوں کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے میں ۔۔ اولاد کے درد سے گزرنے والے میاں بیوی کے ہاں اگلے سال ہی 3 بچوں کی ساتھ پیدائش نے سب کو دنگ کر دیا

image

ہم نے بہت سارے معجزات پرانے دور میں سنیں ہوں گے اور آج کے دور میں بھی چند اتفاقاً ہوجانے والے واقعات کے بارے میں سنتے ہی رہتے ہیں۔

آج ہم ایک ایسا واقعہ سنانے جا رہے ہیں جس کو جاننے کے بعد آپ کا قدرت پر مزید بھروسہ بڑھ جائے گا۔ کیونکہ قدرت جب کسی سے کچھ لے لیتی ہے تو بدلے میں اس سے اچھا عطا کرتی ہے۔

یہ واقعہ ہے سال 2008 کا جب تین بچوں کی ماں جس کا نام لوری کوبل تھا اپنے بچوں کے ہمراہ بیٹے کی سالگرہ منانے کے لئے باہر جا رہی تھیں۔ واپس گھر جانے کے دوران بدقسمتی سے لورہ کوبل کی گاڑی 40،000 پاؤنڈ والے تیز رفتار والے بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

یہ خوفناک حادثہ بہت تباہ کن تھا اور سانحے میں شکار ہونے والی لوری کوبل کی فیملی کاہرفرد الگ الگ اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔ خوش قسمتی سے بچوں کی ماں لوری حادثے میں بچ گئیں تھیں اور تینوں بچوں کا علاج تیزی سے جاری تھا۔

لیکن پھر کچھ دیر بعد ایک اور دل ہلا دینے والی خبر کا سامنا لوری کوبل کر کرنا پڑا جب ان کے شوہر کرس کوبل نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ ان کے تینوں بچے انتقال کر چکے ہیں۔ اپنے تینوں بچوں سے محرومی کی خبر لوری کے لیے جو ایک مای تھی کسی قیامت سے کم نہ تھی اور اسے اس بات کا بہت صدمہ ہوا۔

بعد ازاں وقت گزرتا چلا گیا لوری اور کرس نے اپنی خاندان کے ساتھ مل کر اپنے دکھ کو مٹانے کی کوشش کی اور اپنی اس پریشانی کے عالم میں دونوں میاں بیوی نے ہیوی ٹرک انڈسٹری میں موجود مسائل پر روشنی ڈالنے کے لئے مل کر کام کیا۔

لوری اور کرس کو امید تھی کہ وہ دونوں ایک بار پھر والدین بنیں گے، بس پھر قدرت کا کرشمہ ہوا کہ حادثے کے ایک سال بعد لوری نے تین بچوں کو جنم دیا جن میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا تھا۔ حیران کن بات یہاں یہ ہے کہ حادثے میں موت کا شکار بننے والے لوری کوبل کے تینوں بچوں میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا تھا اور قدرت نے انہیں دوبارہ 2 بچیوں اور ایک بچے سے نوازا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts