امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے وسطی علاقے میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے جبکہ 27 بچوں سمیت متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے سینکڑوں امدادی کارکن تعینات ہیں۔
- کراچی میں گِرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے: حکام
- امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے وسطی علاقے میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے جبکہ 27 بچوں سمیت متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
- امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ مغربی وسطی ٹیکساس کے کچھ حصوں میں مزید سیلاب کا امکان ہے۔
- اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی تازہ ترین تجویز پر حماس کے ساتھ بات چیت کے لیے اتوار کو ایک وفد قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈرامائی اختلافات کے چند ہفتوں بعد ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا کر رہے ہیں۔
- ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے ساتھ ایران کے تنازع کے آغاز کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر کسی تقریب میں شرکت کی ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 59 افراد ہلاک، 27 بچوں سمیت متعدد لاپتہ