اب کے ٹو پہاڑ پر کوئی لاپتہ نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔ حکومت کی جانب سے کیا بڑا قدم اٹھایا گیا؟

image

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سے اچھی اور اطمینان بخش خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ٹو کے بیس کیمپ پر موبائل ٹاور نصب کر دیا گیا ہے۔ کے ٹو پر بھی موبائل فون کا استعمال کیا جاسکے گا، بارڈر ایریاز میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت دینے والے سرکاری ادارے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے تعاون موبائل ٹاور نصب کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد چوٹی سر کرنے والے سیاحوں کو جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ موبائل ٹاور کی تنصیب سے مہم جوئی کے دوران کوہ پیماؤں کو نا صرف اپنی ٹیم کے ساتھ باہمی رابطوں میں آسانی ہوگی بلکہ کسی ہنگامی صورتحال میں کوہ پیماؤں کو متعلقہ حکام کی جانب سے بروقت امداد بھی فراہم کی جا سکے گی۔

اس کے علاوہ موبائل ٹاور کو نصب کرنے سے کوہ پیماؤں اور سیاحوں کیلئے اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے رابطہ بھی ممکن ہوگا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts