پاکستان نے بھارت پر کون سی پابندی لگادی؟

image

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری خطر ناک لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا ہے، برطانیہ کے بعد پاکستان نے بھی بھارت پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔

سی اے اے نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 23 ممالک کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، نئی فہرست کے مطابق بھارت کو بھی سی کیٹیگری ممالک میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سفری پابندیوں کی مدت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی گئی، کٹیگری سی میں جنوبی افریقا، برازیل، زمباوے، بھارت، کینیا، تنزانیہ، روانڈا، موزمبیق سمیت 23 ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ این او سی کے بغیر کرونا کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، ان ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز بھی وطن واپس نہیں آ سکیں گے۔

دوسری طرف کیٹیگری اے کے ممالک کی تعداد 20 کر دی گئی ہے، کٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان ،سعودی عرب، سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔

کٹیگری بی ممالک کے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts