مریم نواز کراچی کے دو روزہ دورے پر کیوں آ رہی ہیں، وجہ سامنے آ گئی

image

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی انتخابی مہم جاری ہے۔ اسی حوالے سے مریم نواز آج کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گی۔

وہ مفتاح اسماعیل کے گھر سے ریلی کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن جائیں گی اور چاندنی چوک میں جلسے سے خطاب کریں گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نوازپارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی۔

دوسری جانب امیدوار کی انتخابی مہم چلانے پر پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو الیکشن کمیشن نے وارننگ دی ہے جبکہ سرکاری املاک پرپارٹی جھنڈے لگانے پر پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts