ایک ہار تین ملکاؤں نے پہنا کیونکہ ۔۔۔ جانیں شاہی خاندان کہ اس ہار میں ایسی کیا خاص بات ہے جو اس کو تینوں ملکاؤں نے پہنا؟

image

شاہی خاندان کی ملکائیں جو بھی پہن لیں، ایسا لگتا ہے آسمان سے پری زمین پر اتر آئی ہو، کیونکہ بہت نفیس اور اعلیٰ قسم کے کپڑے اور زیورات پہنتی ہیں جن پر کسی کا بھی دل آ جاتا ہے۔ چاہے وہ ملکہ الزبتھ دوم ہوں یا پھر ڈیانا کی ماضی میں پہنی گئی جیولری، کیٹ مڈلٹن ہو یا میگھن سب ہی بہت نفیس قسم کی خاص جیولری پہنتی ہیں۔

لیکن اگر آپ نے غور کیا ہو کہ شہزادے چارلس کی آخری رسومات پر کیٹ مڈلٹن نے ایک ہار پہنا، جس پر سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور ہر جگہ تین ملکاؤں کی ایک ساتھ تصویر وائرل ہوئی اور لکھا گیا کہ یہ وہ ہار سے جو ملکہ الزبتھ سے کیٹ مڈلٹن تک تین ملکاؤں کی گردن کی زینت بنا۔

آخر اس ہار میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ تین ملکاؤں نے اس کو مختلف مواقعوں پر پہنا؟

یہ 4 سٹرینڈ پرل ہار ملکہ الزبتھ کا ہے، اس کے درمیان میں لگا ہوا موتی ان کو جاپانی حکومت کی جانب سے تحفے میں دیا گیا تھا اور ملکہ نے اس کو اپنے لئے تیار کروایا تھا، لیکن انہوں نے ڈیانا کو اپنی پسند کے مطابق پہننے کے لئے دیا تھا، اور اب ڈیانا کے بعد وراثت میں یہ ہار کیٹ مڈلٹن کو ملا، جس کے بعد یہ ہار آنے والی نسل سے ان کی بہو کو ملے گا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.