ان سے جیتنا مشکل ہے ۔۔۔ جانیں مئی میں پیدا ہونے والے لوگوں کی وہ 5 خصوصیات جو آپ کو بھی حیران کر دیں گی

image

مئی کا مہینہ شروع ہوچکا ہے اور لوگوں کی سالگرہ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، کسی کی سالگرہ 1 مئی کو تو کسی کی 3 کو، اور ہر روز کی لوگ اپنی سالگرہ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے نظر آتے ہیں۔

مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ مئی میں پیدا ہونے والے لوگوں کی وہ کون سی خصوصیات ہیں جو باقی ماہ میں پیدا ہونے والے لوگوں سے بالکل منفرد ہیں۔

کچھ لوگ ستاروں پر یقین رکھتے ہیں اور کچھ لکی نمبروں کے حوالے سے بھی بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مئی میں پیدا ہونے والوں کی کیا اہم خصوصیات ہیں اور ان کے لکی نمبر کیا ہیں۔

لکی نمبر اور ستارہ:

مئی میں پیدا ہونے والے لوگوں کا ستارہ ٹارس یا برجِ ثور ہے اور ان کا لکی نمبر 5، 6 اور 7 بھی بتایا جاتا ہے، ان لوگوں کے لئے شوخ رنگوں کو مفید سمجھا جاتا ہے، جبکہ پتھروں میں نیلم اور لہسینا شامل ہیں جو ثور کیلئے فوائد مند ثابت ہوسکتے ہیں.

خصوصیات:

٭ یہ لوگ غصے کے تیز ہوتے ہیں، مگر اتنا ہی محبت بھی تیزی سے کرتے ہیں ان کی طرح رنگ پلٹنے میں ماہر کوئی نہیں ہوتا

٭ یہ لوگ بہت ذہین ہوتے ہیں، ان سے ذہانت کے مقابلوں میں جیتنا مشکل ہے، کیونکہ یہ ہر چیز کو حفظ کرلیتے ہیں۔

٭ یہ اپنے مستقبل کو پہلے سے سوچ لیتے ہیں اور اس حساب سے تمام پلان کتے ہیں، تاکہ کسی موڑ پر ان کو کوئی ملال نہ ہو۔

٭ یہ لوگ انتہائی ضدی اور زبان کے تیز ہوتے ہیں جو صرف اپنے لئے کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

٭ یہ اپنے دشمنوں پر غالب آسکتے ہیں، یہ بدلے کی روش اختیار کرتے ہیں اور موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

٭ کہا جاتا ہے کہ اس ماہ میں پیدا ہونے والے بہت خاص ہوتے ہیں کیونکہ یہ جو چاہتے ہیں ان کو مل جاتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.