جنید صفدر کی گاڑی کا چالان کیوں کیا گیا؟ مریم نواز کی ٹریفک پولیس ٹیم کو شاباش

image

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک معمول کی ٹریفک چیکنگ نے اس وقت توجہ حاصل کر لی جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سکیورٹی گاڑی کو روک کر اس پر کالے شیشوں کی خلاف ورزی پر چالان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، ٹریفک پولیس اہلکار نے قوانین کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روکا اور بغیر کسی دباؤ کے قانون پر عملدرآمد کیا۔ گاڑی پر غیرقانونی سن شیڈز نصب تھے، جو ٹریفک ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔

دلچسپ طور پر، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر غیر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی گاڑی کو چالان کرنے والی پولیس ٹیم کی نہ صرف تعریف کی بلکہ انہیں شاباش بھی دی۔ انہوں نے ٹیم کے انچارج شاہ زیب اور دیگر اہلکاروں, پرویز، حیدر اور مجاہد کو قانون کی پابندی یقینی بنانے پر سراہا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی بنیاد قانون کی یکساں عملداری پر ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ پنجاب بھر میں ضابطوں کا اطلاق کسی تفریق کے بغیر ہو۔ ان کے مطابق، قانون سب کے لیے برابر ہے اور یہی اصولی مؤقف ان کے طرزِ حکمرانی کی شناخت ہونا چاہیے۔

جبکہ جنید صفدر نے خود بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سراہتے ہوئے لکھا کہ“'پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے “


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts