سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنوبی وزیرستان میں آج کرفیو نافذ

image

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ناصر خان کے مطابق کرفیو کے دوران راغزئی میں بازار صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک بند رہیں گے، ایمرجنسی سروسز اور اجازت یافتہ افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے اپنی گاڑی کم از کم 50 میٹر کے فاصلے پر روکیں۔

ڈی سی نے واضح کیا کہ کرفیو کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts