وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

image

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان تین روزہ دورے 7-9 مئی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد باہمی معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

امید کی جا رہی ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جنہوں نے گزشتہ ہفتے بغداد میں سعودی عرب اورایران خفیہ مذاکرات کے بعد مصلحت آمیز لہجے میں کہا تھا کہ وہ 'اچھے' تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں ہے۔

ایران نے سعودی عرب کے 'لہجے کی تبدیلی' کا خیرمقدم کیا تھا۔ دورے پر وزیر اعظم خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی کابینہ کے دیگر ارکان پر مشتمل ایک وفد بھی ہوگا۔

سعودی قیادت کے ساتھ وزیر اعظم کی مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں معاشیات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی افرادی قوت کے لیے ملازمت کے مواقع اور مملکت میں پاکستانی آبادی کی فلاح و بہبود شامل ہیں۔

اس دورے کے دوران وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاثمین، عالمی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اور مکہ اور مدینہ کی مقدم مساجد کے اماموں سے بھی ملاقات کریں گے۔

عمران خان جدہ میں پاکستانی برادری کے ممبران سے بھی بات چیت کریں گے۔

وہ مغرب میں اسلامو فوبیا کے معاملے کو بھی اٹھائیں گے جس میں یورپی پارلیمنٹ کی حالیہ قرارداد بھی شامل ہے جس میں پاکستان کی جی ایس پی پلس کی حیثیت سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts