کراچی میں آنے والے طوفان سے متعلق اہم خبر آگئی

image

محکمہ موسمیات کے مطابق تاؤتے نامی طوفان سے ہماری سا حلی پٹی کو کئی خطرہ نہیں جبکہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے1220کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے تاہم تاؤتے نے اپنا رخ تبدیل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پچھلے کچھ دنوں سے پڑنے والی گرمی بھی اسی طوفان ہی کی وجہ سے ہے مگر آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

مزید یہ کہ پارہ 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے دور نکلتا جارہا ہے اس لیے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

البتہ سندھ کے ان علاقوں میں جیساکہ تھرپارکر، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جہاں تھرپارکر میں تیز بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts