پاکستانی پاسپورٹ رینکنگ بہت جلد بڑی چھلانگ لگائے گی، محسن نقوی

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت اور عمان میں ہمارے ویزوں کے مسائل حل ہو جائیں گے، پاسپورٹ کی رینکنگ پر بھی کام جاری ہے جلد ہی پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ ایک بڑی چھلانگ مارے گی جس پر ہمیں فخر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحت مند ہوگا، 2 سال میں ہم نے اسمگلنگ کو بہت حد تک کنٹرول کیا، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں کمیاں کوتاہیاں مزید ختم کی جائیں گی۔

ا نہوں نے کہا کہ1 ہزار 2 کلومیٹر کی کوسٹ لائن ہے اور ہمارے پاس محض 6 کوسٹ گارڈ بوٹس ہیں اب مزید اس میں دو بوٹس کا اضافہ کیا ہے، کوسٹ گارڈز کو مزید مضبوط کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ میں شہریوں کے کرمنل ریکارڈ کے حوالے سے نادرا سے گفتگو ہو رہی ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، کراچی کا سیف سٹی پروجیکٹ بھی جرائم میں کمی کا سبب بنے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خصوصی پاسپورٹ کی 60 بڑے ٹیکس دہندگان کو آفر کی تھی، صرف 18 نے حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے لیے ری-ہیب کا باقاعدہ نظام قائم کرنا ہوگا۔

انکروچمنٹ کے حوالے سے وزیراعظم اور آرمی چیف کی کئی میٹنگز ہوتی ہیں، انہوں نےکہا کہ ریاست کو قدرے "ہارڈ" کرنے کی بات ہوتی ہے، یہ نہیں جس کو جو مرضی آئے وہ کرے، انفورسمنٹ کو مضبوط کر رہے ہیں۔ پانی کی ترسیل کی اگر بات کی جائے تو ہم نے کبھی بڑے شہروں پر پلاننگ کی ہی نہیں ہے۔ امید ہے آنے والے وقتوں میں اس پر بھی مثبت پیشرفت ہوگی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts