جلد کی عمر بڑھتی ہے اور پٹھے بھی ۔۔ جانیئے مالش کرنے کے پیچھے چھپے چند ایسے راز جو سب کو معلوم ہونے چاہیئے

image

جسم میں درد ہونے پر ہم سب ہی ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، کوئی حکیم کے پاس جاتا ہے مگر کچھ لوگ ایسے ہیں جو مالش کروانے کے لئے جاتے ہیں، چاہے جسم میں درد ہو یا کوئی ہڈی کا مسئلہ ہو وہ مالش کروانے کے لئے چلے جاتے ہیں، جس پر اکثر لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے کہ مالش سے کیا ہوتا ہے یہ بس وقت کا ضیاع کرنے والی بات ہے۔

لیکن مالش کرنے کے بھی کئی فائدے ہوتے ہیں جوکہ آج ہماری ویب کی جانب سے آپ کو بتائے جا رہے ہیں، جن کو جاننے کے بعد یقیناً آپ بھی یا تو مالش کروانے چلے جائیں گے یا پھر خود اپنی مالش کرلیں گے۔

مالش کرنے کے فائدے:

٭ مالش کرنے سے جسمانی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔ آپ کے پٹھوں کو سکون مل جاتا ہے۔

٭ ہڈیوں میں جہاں کہیں خون کی روانی متاثر ہونے لگتی ہے وہ مالش کے ذریعے دوبارہ بحال ہونے لگتی ہے اور خون اپنے صحیح راستے پر گامزن ہو جاتا ہے۔

٭ مالش کرتے وقت دماغ کی رگیں کھلتی ہیں، حافظے کی بہتری کے لئے مالش کو اہم سمجھا جاتا ہے اور اس سے فالج کے اثرات کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

٭ آنکھوں کی بینائی بہتر سے بہتر بنانے کا سب سے آسان ذریعہ مالش ہے کیونکہ اس سے ہمارا ریٹینا حرکت میں آتا ہے اور چیزوں کی شبیہ آنکھ کے پردے پر بہت جلدی اور بہت صاف بنتی ہے۔

٭ اس سے آپ کی جلد میں موجود فولیکلز اور ریشے مضبوط ہوتے ہیں، جس سے جلد کی خوبصورتی بحال ہوتی ہے، جلد کے پوروں میں موجود مٹی اور گردوغبار بھی پسینے کے ذریعے خارج ہو جاتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.