فروری کے وسط تک عمران خان کی ڈیل نہ ہوئی تو پھر مشکل ہے، ماہر علم نجوم

image

معروف پاکستانی ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے 2026 کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان کا کہنا تھا کہ اس نے ماضی میں کہا تھا کہ 15 مئی 2025 وہ تاریخ ہوگی جہاں سے پاکستان کا نقشہ بدلے گا، میرا ملک سپر پاورز کا لاڈلہ ہوجائے گا، جس پاکستان کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا میں نے کہا تھا 15 مئی سے اس کی شروعات ہو جائے گی اور ویسا ہی ہوا۔

سامعہ خان نے کہا یہ جو نیا پاکستان آپ دیکھ رہے ہیں، نئے سال اس کی پرواز میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ یہ مزید ترقی کرے گا۔

موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے میزبان کے سوال پر سامعہ نے جواب دیا، ایک نیا نظام آئے گا جس کی بنیاد اس نئے سال میں رکھی جا سکتی ہے۔

ماہر علمِ نجوم کا کہنا تھا کہ ملک میں تین لوگ ہیں جن کا سیاسی ستارہ مضبوط اور مستحکم دکھائی دیتا ہے، ان میں شہباز شریف بھی ہیں، اگر کچھ ہوگا تو وہ باہمی مفاہمت کے ساتھ ہوگا۔

بلاول بھٹو کے حوالے سے سامعہ کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی گرومنگ شاندار ہوئی ہے لیکن مجھے وہ سیاست میں زیادہ لمبا نہیں نظر آرہے، البتہ آصفہ بھٹو زرداری بے نظیر بھٹو کی لیگیسی آگے لے کر چلیں گی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے سامعہ نے کہا کہ جنوری اور فروری کے دوسرے ہفتے تک ڈیل کے ذریعے کچھ امکان موجود ہیں، لیکن اس کے بعد یہ مشکل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US