دائی نے پیدائش کے بعد نومولود بچے کے ساتھ کیا کیا؟ واقعے نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا

image

زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کی لالچ میں انسان ہر غلط اور صحیح کام کرنے کو تیار ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں نومولود بچوں کو اغوا کرنے کے واقعات بے تحاشا بڑھتے جا رہے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ کراچی میں اینٹی وائلینٹ سیل نے گلشن اقبال میں دائی پروین کے گھر کارروائی کی اور اس کارروائی کے نتیجے میں پولیس نے دائی پروین اور اسکی بیٹی کو گرفتار کر لیا۔

ملزمہ پروین جو کہ ایک دائی ہے اور اسی کے گھر وقاص نامی شہری کے بچے کی پیدائش ہوئی لیکن ملزمہ نے بچے کے والدین کو یہ بتایا کہ آپکا بچہ مرا ہوا پیدا ہوا ہے جبکہ حقیقت یہ نہیں تھی لیکن جب بچے کے والد وقاص صاحب نے بچے کو دیکھنا چاہا تو اس وقت وہ والدین کو کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے سکی کہ کیوں آپکو بچےسے ملنے نہیں دیا جاسکتا، جس پر بچے کے والدین کو دائی پر شک ہوگیا۔

اور بچے کے والد نے گلشن اقبال تھانے میں دائی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا جس پر پولیس نے دائی کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی۔

دوران تفتیش ملزمہ پروین نے انکشاف کیا کہ اس نے بچے کو 3 لاکھ میں ایک بے اولاد جوڑے کو فروخت کیا ہے اور ملزمہ ہی کی نشاندہی پر پولیس نے58 دن کی کارروائی کے بعد بچے کا بازیاب کروالیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts