اسکول کے بچوں کے امتحانات اب کس طرح لیے جائیں گے۔۔ شفقت محمود نے اہم اعلان کر دیا

image

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے اسکولوں میں آٹھویں کلاس تک کے امتحانات کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنائی ہے اور انکے امتحانات لینے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ اسکول انتظامیہ نے کرنا ہے۔ اسی مسئلے پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ اسکولوں میں صرف 4 ماہ پڑھائی ہوئی ہے جس کے باعث ہم نے نصاب 30 فیصد محدود کر دیا ہے اور صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاری کیلئے جولائی تک کا وقت بھی دیا ہے تاکہ طلبا پر دباؤ کم ہو ۔

اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ کیمبرج نے او لیول کے امتحانات ہم سے بات چیت کر کے منعقد کیے اور اے ٹو کے 75 فیصد بچوں نے امتحانات دے دیے ہیں اور اب ہماری کو شش ہے کہ اے ٹو کے بچوں کا خصوصی اجازت کے تحت یونیورسٹیوں میں داخلہ ہو جائے لیکن داخلے کا حتمی فیصلہ انکے نتائج کے بعد ہی کنفرم ہوگا ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.