عدالت عظمیٰ نے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا

image

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا اور سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ عمارت غیر قانونی ہے ، گرائی جائے۔

اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے بلڈر اور رہائشیوں کی جانب سے دائر تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ۔ اس موقع پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل صلاح الدین احمد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم آنے کے بعد ایس بی سی اے عمارت گرا دے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا کہ فوری عمارت کو گرایا جائے ، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں ساری چائنا کٹنگ اسی طرح ہو رہی ہے ، زمین کچھ ہوتی ہے ، قبضہ اس سے زیادہ کر لیا جاتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts