زمین سے ہیرے نکل آئے ۔۔ غریب ترین گاؤں کی قسمت بدل گئی، جانیئے یہ ہیرے کہاں سے آئے؟

image

امیر بننے کی خواہش ہر کسی کی ہوتی ہے، لیکن چند ہی لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو کم وقت میں بہت ساری دولت مل جاتی ہے۔ اب جیسے آپ افریقہ کے صوبے کوازولو ٹنل کے لوگوں کو دیکھ لیں۔ یہ ایک غریب ترین گاؤں ہے جہاں سرنگ کی کھدائی کے دوران مقامی لوگوں کو ایک قیمتی پتھر ملا ہے جو ہیرے جیسا ہے۔

اس جگہ کے رہائشی کھدائی میں مصروف ہیں، ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ امیر بنے، اس کو ہیرے نما پتھر ملیں اور اپنی زندگی خوشی سے گزاریں۔ ساؤتھ افریقی نیوز ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ: '' ہمیں کچھ وقت پہلے کسی نے بتایا تھا کہ یہاں کچھ قیمتی پتھر ہیں جن کی مالیت ہیروں کے برابر ہے، اس وجہ سے یہاں کے مقامی لوگ آئے روز کھدائی کرتے رہتے ہیں۔ ایک خاتون کہتی ہیں کہ میری چار بیٹیاں ہیں اور ہم سب مل کر کھدائی کرتے ہیں تاکہ ہیرے تلاش کرکے ان کو بیچ سکیں اور پھر دُبئی میں منتقل ہو جائیں۔ یہاں بہت غربت ہے ہمارے کھانے پینے کے لئے پیسے نہیں ہیں اس لئے ہم اس امید میں کھدائی کر رہے ہیں کہ زندگی میں اچھا وقت بھی جلد ہی ہمیں ملے گا۔ ''

واضح رہے اس ہیرے نما پتھر کی قیمت 92۔7 ڈالر یعنی 1,157.70 پاکستانی روپے ہیں جو تقریباً گیارہ سو ستاون روپے بنتے ہیں یعنی ایک چھوٹے پتھر کی قیمت 11 سو روپے ہے اور یہاں کے لوگوں کو پتھر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ملے ہیں جن کی کُل مالیت 75 ڈالر کے قریب ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.