لیاقت آباد کی جھولتی عمارت کو ابھی ایک ماہ نہیں ہوا تھا کہ ایک اور عمارت جھولنے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈ ایچ اے فیس 7 ایکسٹینشن میں ایک عمارت کو ٹیڑھی ہونے پر سیل کر دیا گیا ہے۔
12 سال پہلے تعمیر کی گئی یہ عمارت 5 منزلوں پر قائم ہے جبکہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں موجود ہیں۔ جبکہ دیگر منزلوں پر فیملیز رہائش پزیر ہیں۔
ڈیفنس میں قائم یہ عمارت گزشتہ سال بارشوں کی وجہ سے مخدوش ہوگئی تھی، تاہم اس سال مون سون بارشوں سے قبل ہی ٹیڑھی ہوگئی ہے۔
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے عمارت کو فوری سیل کردیا گیا ہے جبکہ رہائشی عمارت کے آس پاس موجود دیگر عمارتوں کو بھی خطرے سے نمٹنے کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔