میٹرک بورڈ، سالانہ امتحانات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں،سید شرف علی شاہ

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 جولائی 2021 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پہلے مرحلے میں دہم جماعت اور اس کے فوری بعد نہم جماعت کے امتحانات لئے جائیں گے۔ اس سال تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار امیدوار ان امتحانات میں شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا اس کے بعد کوئی بھی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ریگولر امیدواراور آن لائن امتحانی فارم جمع کرنے والے اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جا رہے ہیں نہ ملنے کی صورت میں یکم جولائی کے بعد فیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5اور پرائیویٹ سائنس گروپ کیلئے کمرہ نمبر11سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسکول سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے امتحانی مراکز کاسامان بھی بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے شیڈول کے مطابق حاصل کر سکیں گے۔ شیڈول کے مطابق ابھی صرف نیو کراچی نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد کے امتحانی مراکز سامان حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد جلد ہی باقی ڈسٹرکٹ کا شیڈول بھی جاری کر دیا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.