دلیپ کمار بھارتی سینما کا وہ نام تھا جو کہ ہر ایک کے دل میں بسا ہوا تھا، ویسے تو ہر کوئی دلیپ کمار کی بیوی سائرہ بانو کے بارے میں جانتے ہیں مگر بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ دلیپ کمار نے دو شادیاں کی تھیں۔
دلیپ کمار اور سائرہ بانو ایک مکمل جوڑا تھا مگر اس جوڑے میں ایک چیز کی کمی تھی اور وہ تھی اولاد کی کمی۔ سائرہ اور دلیپ نے لاکھ چاہا کہ ان کے ہاں اولاد ہو مگر ہوا وہی جو قدرت کو منظور تھا۔
دلیپ کمار نے اولاد کی خاطر ہی سائرہ بانو سے شادی کے 14 برس بعد ایک اور شادی کی تھی، 1981 میں حیدر آباد دکن کی اسمہ رحمانی سے ہوئی تھی جو کہ 1983 میں ہی طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔
دلیپ کمار نے اپنی  بُک سبسسٹنس اینڈ دی شیڈو  “subsistence and the shadow”  میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ 1972 میں سائرہ امید سے تھیں مگر حمل کے آٹھویں مہینے میں اپنا حمل نہیں بچا سکی تھیں۔ لیکن ہم خدا کی رضا میں راضی رہے۔ 
واضح رہے دلیپ کمار نے سائرہ بانو اور اسمہ رحمانی سے شادی کی تھی، لیکن دونوں بیویوں سے اولاد نصیب نہیں ہوئی۔