خواتین کسی بھی شعبے میں مرد حضرات سے پیچھے نہیں ہیں اور اب اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ پاکستانی خواتین صرف ملکی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی  سطح پر بھی ملک کا نام روشن کرر ہی ہیں۔ گزشتہ رات گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پیاری خالی دردانہ انصاری کے ہمراہ 1 تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی خالہ کی دو تصاویر مزید پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا کہ:
''
مجھے فخر ہے خالہ آپ پر، آپ ہمارے خاندان کا فخر ہیں، مبارک ہو آپ کو شاہی بحریہ میں کیپٹن کا عہدہ پانے والی دنیا کی پہلی مسلمان اور پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
''
 
ان کی خالہ کے عہدے کی منظوری خود ملکہ برطانیہ نے دی ۔  رائل نیوی میں کیپٹن بننے کا اعزاز پانا ایک سینئر عہدہ ہے۔ یہ عہدہ کمانڈر سے اوپر اور کموڈورکے بعد ملتا ہے۔ رائل نیوی کا کیپٹن برطانوی آرمی کے کرنل اور شاہی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے برابر عہدے کے برابر شمار کیا جاتا ہے۔ عاصم اظہر کی خالہ کو ان کی خدمات کی وجہ سے آرڈر آف برٹش ایمپائر (او بی ای) کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔