عابد شیر علی کی ریسٹورنٹ میں ایک فیملی کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو وائرل

image

ن لیگی رہنما عابد شیر علی اکثر اپنے رویوں کے باعث سول میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتے ہیں اور اب ان کی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کر دیا ہے جس میں وہ ریسٹورنٹ میں ایک فیملی کے ساتھ الجھ پڑے اور خواتین کے سامنے ہی گالیوں کا استعمال کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھے جہاں یہ واقعہ پیش آیا، عید کی شام عابد شیر علی اور سلمان شہباز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ٹرکش ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آۓ تھے کہ اس دوران ان کا پاکستانی نژاد فیملی سے جھگڑا ہوگیا۔

تلخ کلامی کے دوران عابد شیر علی نے بچوں اور خواتین کی موجودگی میں بے دریغ گالیوں کا استعمال کیا۔

ریسٹورنٹ صارف فیملی نے میڈیا کو گفتگو میں بتایا کہ ہم ریسٹورنٹ کے باہر لاٸن بناکر کھڑے تھے اور اسی دوران عابد شیر علی اور سلمان شہباز قطار توڑ کر کھانا کھانے اندر چلے گئے، بعد میں ہم نے انہیں کہا کہ لندن میں آپ قطار نہیں توڑ سکتے تو اس پر ہمارا ان کے ساتھ جھگڑا ہوا۔

جبکہ دوسری جانب لیگی رہنما عابد شیر علی نے اس بات سے صاف انکار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہم اہلخانہ کے ہمراہ کھانا کھا رہے تھے جب اس فیملی کے افراد نے ہماری ٹیبل پر آکر کہا کہ آپ ہمارا پیسہ لوٹ کر یہاں کھانے کھا رہے ہیں، اس بات پر جھگڑا ہوا، جس پر ہوٹل انتظامیہ نے اس فیملی کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.